امریکی صدرنے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کیلئے سفیر نامزد کرلیا

فوٹو: فائل

واشنگٹن( ویب ڈیسک)امریکہ صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کیلئے سفیر نامزد کردیا ہے، ڈونلڈ پہلے بھی کئی ممالک میں سفارتی ذمہ دار ادا کر چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ بلوم اس وقت بھی 2019 سے تیونس میں امریکہ کے سفیر ہیں، انہیں طویل عرصے تک اس خطے میں سفارتکاری کرنے کا تجربہ ہے۔

پاکستان کیلئے نامزد ہونے والے ڈونلڈ بلوم اس سے پہلے کابل کے سفارتخانے میں بحیثیت قونصلر برائے سیاسی امور خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ لیبیا میں بطور ناظم الامور ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

بتایا جاتاہے کہ ڈونلڈ بلوم مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی قونصل خانے میں بھی قونصل جنرل رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ بغداد میں ملٹی نیشنل فورس انگیجمنٹ سیل کے سیاسی قونصلر بھی رہ چکے ہیں۔

ڈونلڈ بلوم اس وقت 2019 سے تیونس میں امریکہ کے سفیر ہیں

پاکستان کیلئے نامزد امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے مشی گن کی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور وہ روانی سے عربی بول سکتے ہیں، ان کی پاکستان تعیناتی کے لیے امریکی سینیٹ سے توثیق کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔

واضح رہے کہ طویل عرصے امریکہ نے پاکستان میں اپنا سفیر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس وقت انجیلا ایگلر بحیثیت ناظم الامور خدمات انجام دے رہی ہیں جب کہ اہم سفارتی امور کیلئے امریکہ حکام کو دورہ کرناپڑتا ہے۔

0Shares

Comments are closed.