بنگلہ دیش نے عمان اور اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیو گنی کو شکست دیدی

48 / 100

مسقط( سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں عالمی نمبر6رینک کی بنگلہ دیش ٹیم نے گرتے پڑتے عمان کی ٹیم کو 26رنز سے ہرا دیا جب کہ دوسری طرف اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کے بعد پاپوا نیو گنی کو بھی شکست دیدی۔

بنگلادیش نے الامارات کرکٹ گراؤنڈ مسقط میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،تاہم ٹاس جیتنے کے باوجود بھی بنگلہ دیش کی ٹیم صرف153رنز تک ہی محدود رہی۔

میزبان عمان نے بنگلادیشی ٹیم کے ابتدائی دو بلے باز لٹن داس اور مہدی حسن کو 21 کے مجموعے پر ہی آؤٹ کردیا تھا تاہم بعد میں
شکیب الحسن اور محمد نعیم کے درمیان80 رنز کی شراکت ٹیم کو سنبھالا دیا، شکیب الحسن 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

محمد نعیم بھی64 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آوٹ ہوگئے،اننگز کے آخری لمحات میں محموداللّٰہ کے 17 رنز کی بدولت بنگلادیش کی ٹیم 153 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،عمان کے بلال خان اور محمد نعیم نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلیم اللّٰہ نے دو اور ذیشان مقصود نے ایک وکٹ لی۔

عمان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں اچھی ابتداء کی لیکن جب میچ جیتنے کی امید بندھی تو ناتجربہ کاری آڑھے آگئی اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی چلی گئیں اور ہدف دور ہوتا گیا، جتندر سنگھ کے 40 رنز بنا کر عمان کے ٹاپ سکورر رہے ۔

دیگر کھلاڑیو ں میں کیشپ پراجاپتی 21 ، اور ذیشن مقصود12رنز بنا کرآوٹ ہوئے اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے اور اسے 26 رنز سے ہا ر گئی۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 4 ، شکیب الحسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں، بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، یوں بنگلہ دیش کے ایونٹ سے آوٹ ہونے کا خطرہ کسی حد تک ٹل گیاہے۔

اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے دوسرے میچ میں پاپوا نیو گنی کو 17 رنز سے شکست دے دی اور اگلے راونڈ میں جانے کی امیدیں روشن کرلیں۔

الامارات کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس کے بلے بازوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

اسکاٹش کھلاڑی رچی بیرنگٹن نے 49 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو کراس نے 36 گیندوں پر 45 رنز بناکر ٹیم کے ٹوٹل میں اپنا بڑا حصہ ڈالا،پاپوا نیوگنی کے کبوا موریا نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیاجبکہ چیڈ سوپر 3 اور سائمن اٹائی نے ایک وکٹ لی۔

پاپوا نیوگنی کاہدف کے تعاقب میں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی آغاز اچھا نہ تھا اور 35 کے مجموعے پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے، ایسے میں نورمین وانوا نے 37 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح کے قریب تو کیا، تاہم وہ ٹیم کو جیت نہ دلاسکے۔

پاپوا نیو گنی کی ٹیم آخری اوور میں 148 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور یوں اسکاٹ لینڈ 17 رنز سے کامیابی حاصل کرکے 4 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست ہوگئی اور اس کے اگلے گروپ میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔

Comments are closed.