ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، عمان نے پاپوا نیوگنی، اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

50 / 100

فوٹو: آئی سی سی

العامرات(سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائی راونڈر کا عمان کے العامرات میں سنسنی خیز آغاز ہوا، افتتاحی میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی، بنگلا دیش کو اسکاٹ لینڈ نے ٹھکانے لگا دیا.۔

عمان نے پاپوا نیوگنی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،کوالفائی راونڈ کے پہلے میچ میں میزبان پاپوا نیوگنی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پرصرف 129 رنز بنائے ، میزبان ٹیم نے بغیر وکٹ کھوئے ٹارگٹ پورا کیا۔

پاپوا نیوگنی کا اسکور بورڈ پر ابھی صفر ہی تھا کہ اس کے دو کھلاڑی آوٹ ہو گئے تھے،برے آغاز کے بعد میں آنے والے بیٹرز نے صورتحال کو کافی حد تک سنبھال لیا۔

پاپوا نیوگنی کے اسد والا نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی اور 56 رنزبناکرنمایاں رہے، چارلس امینی نے 37 اور سیسی باؤ نے 13 رنزبنائے۔

عمان کی جانب سے ذیشان مقصود نے 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کلیم اللہ اور بلال خان نے پاپوا نیوگنی کے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عمان نے130 رنز کے ہدف کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 130 رنزکاہدف 14ویں اوور میں پورا کرلیا،عمان کے اوپنرز عاقب الیاس اورجتیندر سنگھ نے ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کیں۔

جتندر سنگھ 73 رنزبناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ عاقب الیاس نے 50 رنز کی اننگز کھیلی،عمان کے کپتان ذیشان مقصود کو عمدہ بولنگ پر پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کےکپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے حالانکہ 52 رنز پر اسکاٹ لینڈ کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے اس کے بعد کرس گریوز اور مارک واٹ نےٹیم کا اسکور 140 رنز تک پہنچادیا۔

اسکاٹ لینڈ کے کرس گریوز 45، جیورج مونسے 29 اور مارک واٹ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، بنگلادیش کی طرف سے مہدی حسن نے 3، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز تک محدود رہی اور اسکاٹ لینڈ کے باولرز نے بنگالی بیٹرز کو قابو کر کے اہم میچ 6 رنز سے جیت لیا۔

بنگلادیش کی جانب سے مشفیق الرحیم 38 اور کپتان محموداللہ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اسکاٹ لینڈ کے بریڈ ویل نے 3 اور کرس گریوز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Comments are closed.