عمران نیازی عوام نہیں آئی ایم ایف کیلئے کام کر رہے ہیں، شہبازشریف

47 / 100

لاہور(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہےکہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ عمران خان پاکستان اور عوام کے لئے نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے لئے کام کررہے ہیں۔ 

شہبازشریف نے بجلی، پٹرول، ٹیکس میں اضافہ پر ردعمل میں کہا کہ یہ منی بجٹ ہے میں نے بجٹ تقریر میں جو کچھ کہا تھا، وہ سچ اور حکومت جھوٹی ثابت ہوگئی. 

ان کا کہنا تھا کہ کہا تھا ناں کہ حکومت منی بجٹ لائے گی اور آج یہ بات سچ ثابت ہوگئی،ثابت ہوگیا کہ حکومت نے بجٹ کے نام پر عوام کو دھوکا دیا، یہ حکومت چلے گی تو معیشت نہیں چلے گی۔

شہبازشریف کاکہنا تھا کہ ٹیکس چھوٹ والی اشیاء پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے، پٹرول، بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام اور معیشت کے خلاف دہشت گردی ہے. 

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، حکومت نے ایک نیا بم پھینک دیا ہے، عمران نیازی آئی ایم ایف کی قربان گاہ پر معیشت اور قوم کو قربان کررہے ہیں. 

شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر اندھا دھند عمل کرنے والی حکومت نے عوام کے مفاد کا خیال نہیں رکھا عمران نیازی خود ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے مہنگائی بڑھتی ہے. 

انھوں نے کہا کہ حیرت قوم سے شکوہ کرتے ہیں کہ عوام کو مہنگائی بڑھنے کی وجوہات سمجھ نہیں آرہی، قوم کو اچھی طرح سمجھ آرہی ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے اور کون یہ ظلم ہر روز ڈھارہا ہے. 

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ قوم کی سمجھ کا نہیں بلکہ حکمرانوں کی کرپشن، جھوٹ اور تاریخی نالائقی ونااہلی کا ہے، پاکستان اور قوم کو حکمرانوں کی نالائقی، نااہلی اور کرپشن کی کڑی سزا مل رہی ہے. 

شہبازشریف نے کہا حکومت کو یہ احساس نہیں کہ عوام کا گزارہ نہیں ہو رہا، حکومت تین سال سے قوم کو چکر پہ چکر دے رہی ہے، ٹیکس مہنگائی، قرض بڑھتے جا رہے ہیں، عمران نیازی عوام اور پاکستان کے لئے نہیں آئی ایم ایف کے لئے کام کر رہے ہیں. 

اپوزیشن لیڈر نے کہا اتنی سنگین مہنگائی پاکستان کے لئے نیک فال نہیں، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ مسترد کرتے ہیں، حکومت یہ ظالمانہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔

Comments are closed.