کمزور انسان انصاف اور طاقتور این آر او چاہتا ہے،وزیراعظم

47 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عشرہ رحمت اللعالمین ﷺکی تقریبات کا آغاز کرکے فخر محسوس کررہا ہوں۔ نبی کریم ﷺساری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے تو ملک ترقی کریگا۔

اسلام آباد میں عشرہ رحمت اللعالمین کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے اپنی زندگی کا جائزہ لیتا ہوں، موجودہ دور میں نوجوان نسل انتہائی دباؤ کا شکار ہے، چھوٹے تھے تو سونے سے پہلے یہی دعا کرتے تھے کہ اللہ ہمیں سیدھے راستے پر لگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا اللہ ہمیں نبی کریم ﷺ کی زندگی سے سیکھنے کا حکم دیتا ہے، ایک راستہ ناجائز دولت کمانے کا ہے اور دوسرا راستہ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا ہے۔ کم زور انسان انصاف اور طاقت ور این آر او چاہتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے تو ملک ترقی کریگا، میں جنھیں رول ماڈل سمجھتا تھا ان کی زندگی کو قریب سے دیکھا، ہمارے رول ماڈلز اور سیدھے راستے میں زمین آسمان کا فرق تھا،جو معاشرہ حضرت محمدﷺکے اصولوں پر عمل کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب اقتدار میں آیا تو آئی جی سے پوچھا کون سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، تو انہوں نے بتایا کہ جنسی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، بچوں کیساتھ زیادتی معاشر ے میں سرایت کرچکی ہیں۔ جنسی جرائم سے سارے معاشرے کو مقابلہ کرناپڑتاہے۔

ان کا کہناہے کہ جس معاشرے کی اخلاقیات تباہ ہوجائیں وہ کبھی اوپر نہیں جاسکتا،تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ?ﷺاتھارٹی کے قیام اور اتھارٹی کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کیا اور کہا اتھارٹی کے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کے بہترین مذہبی اسکالرز کو چیئرمین بنایا جائے گا، جو اسلام سے متعلق دنیا کو آگاہ کرے گا۔ اسکالرز کو معاشرے کے لیے کام کرنا ہوگا، ہمارے لوگ مغربی معاشرے کو جانتے نہیں ہیں یہاں پر ایک طبقہ ایسا ہے جو اپنے آپ کو لبرل کہتا ہے۔

عمران خان نے کہا میں 18 سال کی عمر میں جب برطانیہ گیا تو وہاں پر بہت تبدیلی آرہی تھی، میں نے اپنی آنکھوں سے مغربی ممالک میں تبدیلی آتی دیکھی ہے، مغربی ممالک میں فحاشی بڑھی تو اس کا اثر ان کے خاندانی سسٹم پر پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہآج مغربی ممالک میں طلاقوں کی شرح میں 70 فیصداضافہ ہوچکا ہے، طلاق کا سب سے برا اثر بچوں پر پڑتا ہے،مغرب میں ایک شادی کی اوسط عمرڈھائی سال ہے، مغربی ممالک کا خاندانی نظام ہمارے سامنے تباہ ہوا، تو مغربی کلچراپنانے سے ہمارامعاشرہ کیسے بچ سکتاہے؟

انتخابات کاذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہم کرپشن ختم کرنے کے لیے الیکڑانک ووٹنگ مشین لائے، اس کی مخالفت وہ لوگ کر رہے ہیں جو خود دھاندلی کرتے ہیں۔ حکومت نہیں معاشرہ کرپشن کے خلاف لڑتا ہے وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا جہاں کرپشن ختم نہ ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 1970کے بعد جو ہارتا ہے وہ کہتا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، اپوزیشن والے دھاندلی کرتے ہیں، اس لیے نظام کو ٹھیک نہیں کرنا چاہتے، ہماری پہلی حکومت ہے جو الیکشن ریفارمز سے متعلق بات کررہی ہے۔

Comments are closed.