شعیب ملک11ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے ایشئن کھلاڑی بن گئے

54 / 100

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)انڈین ، لنکن نہ بنگالہ دیشی ، پاکستانی اسٹار آل راونڈر شعیب ملک 11ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے ایشین بیٹسمین بن گئے۔

سابق کپتان نے یہ سنگ میل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں سینٹرل پنجاب کی طرف سے سدرن پنجاب کے خلاف حاصل کیا، ملک نے26رنز بنائے لیکن وہ جب12رنز پر پہنچے تو یہ ریکارڈ ان کی دسترس میں آگیا۔

اس میچ سے قبل شعیب ملک کو 11 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف 12 رنز درکار تھے ، اس سے قبل یہ کارنامہ صرف 2 ویسٹ انڈین کرکٹرز کرس گیل اور پولارڈ انجام دے چکے ہیں تاہم ایشیاء میں شعیب ملک پہلے کھلاڑی ہیں۔

شعیب ملک گزشتہ دو دہائیوں سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اب تک441 پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر اس فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی بھی ہیں۔

http://

سابق کپتان شعیب ملک تینوں فارمیٹ کی پروفیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 29 ہزار سے زائد رنز بناچکے ہیں ، بھارت کے اسٹار کرکٹر اور کپتان ویرات کوہلی بھی ان سے پیچھے ہیں ۔

نیشنل ٹی ٹوئٹی کپ میں شعیب ملک فارم میں ہیں اور دو دن پہلے ہی انھوں نے ایک میچ میں43بالز پر85رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر سلیکٹرز کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے منتخب نہ کرنے کے فیصلے کو غلط ثابت کیاہے۔

Comments are closed.