وزیراعظم عمران خان کے لاہور زمان پارک کے ایڈریس پر 2آف شور کمپنیاں

48 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے لاہورزمان پارک کے گھر کے ایڈریس پر دو آف شور کمپنیوں کی رپورٹ سامنے آنے کے بعدنجی ٹی وی نے وزیراعظم کو کلین چٹ دے دی۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نے آف شور کمپنیوں سے وزیراعظم عمران خان کی لاتعلقی کی خبر شائع کرتے ہوئے ان دو افراد کا پتہ لگانے کا دعویٰ کیا ہے جن کے نام سے آف شور کمپنیاں ہیں اور ایڈریس زمان پارک کاہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ آف شورکمپنیز کے ڈیٹابیس میں مزید2آفشورکمپنیوں کا انکشاف سامنے آیا، جن کے ایڈریس لاہور کے زمان پارک کے پتے پر درج ہیں ،ہاک فیلڈ لمیٹڈ اور لاک گیٹ انویسٹمنٹ نامی کمپنیاں سی شیلز میں رجسٹرڈ ہیں۔

متذکرہ کمپنیوں کا ایڈریس وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں موجود رہائش گاہ زمان پارک کا ہے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
یہ دونوں آف شورکمپنیاں فریدالدین اوراس کے دوست کے نام پردرج ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ معلومات حاصل کی گئیں تو معلوم ہوا کہ کمپنیوں کا ایڈریس وزیراعظم کے گھر کے پتے سے ملتا جلتا ہے،لاک گیٹ انویسٹمنٹ نامی آف شور کمپنی فریدالدین جبکہ ہاک فیلڈ لمیٹڈ نامی کمپنی فریدالدین کے دوست کے نا م پردرج ہے۔

آف شور کمپنی کا مالک فریدالدین زمان پارک کارہائشی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے گھر سے ملتے جلتے ایڈریس پر رہائش پذیر ہے،
اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے کے اینکر پرسن کا کہنا ہے کہ کمپنی اور عمران خان کے گھر کے پتے میں یکسانیت لیکن وزیراعظم عمران خان کا کمپنیوں سے تعلق نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بات کا سراغ لگایا کہ زمان ٹاؤن میں ایک جیسے نمبر کے دو مکانات موجود ہیں، جن میں سے ایک میں آف شور کمپنی کا مالک فرید الدین رہائش پذیر ہے،آف شورکمپنیوں کے مالک فریدالدین نے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ملکیت کا اعتراف کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ لاک گیٹ نامی آف شورکمپنی 2008 میں بنائی تھی جبکہ ہاک فیلڈ لمیٹڈنامی کمپنی دوست کے نام پربنائی،انہوں نے بتایا کہ میرا اور عمران خان کا برکی برادری سے تعلق ہے اورملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، عمران خان سے وزیراعظم بننے کے بعد ملاقات نہیں ہوئی۔

رپورٹ منظر عام پر آنے سے پہلے ہی فریدالدین نے کہا ہے آف شورکمپنی میری ہے اور اس کا وزیراعظم عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے،انہوں نے بتایا کہ زمان پارک میں3گھرایسے ہیں جن کا ایڈریس ایک ہی ہے۔

Comments are closed.