پاکستان جوہری ہتھیاروں کی حفاظت ، قبضہ کی کوشش پسپا کرسکتاہے

47 / 100

فوٹو: فائل

واشنگٹن( ویب ڈیسک) امریکی تھنک ٹینک نے پاکستان کی سکیورٹی فورسز پر اعتماد کااظہارکرتے ہوئے واضح کیاہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی حفاظت بھی کر سکتا ہے اور ان پر قبضے کی کوشش کو پسپا بھی کر سکتاہے۔

اس حوالے سے انگریزی اخبار ڈن نے امریکی تھینک ٹینک، بروکنگز، کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اس حوالے سے تشویش ہے لیکن انھیں ان کے پاکستانی ہم منصبوں نے یقین دہانی کرائی ہوئی ہے کہ ایسی کوئی کوشش پاکستان میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔

بروکنگز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو اذیت ناک مسئلہ کہہ کر خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی فتح نے پاکستان میں عسکریت پسندوں کو حوصلہ ملا جس سے عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے خدشات پیدا ہوئے۔

تھنک ٹینک کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس خوف میں اب یہ امکان شامل ہے کہ پاکستان میں جہادی اسلام آباد میں اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ ایک ناکام کوشش بھی دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیاہے کہ کوشش کرنا یقیناً کامیاب ہونے جیسا نہیں ہے، اگر تاریخ قابل اعتبار ہے تو پاکستان کی پیشہ ورانہ فوج یقینی طور پر جواب دے گی اور وقت آنے پر شاید کامیاب ہو جائے گی۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ دوبارہ پیدا ہونے والی شورش پاکستان کو ایک مرتبہ پھر سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دے گی،
یہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ پاکستان متعدد مرتبہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام اور خطے میں ایٹمی تنازع کے خطرات سے آگاہ کرچکا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کشمیر کے تنازع کا ذکر نہیں تاہم یہ کہا گیا کہ جب پاکستان مسائل سے دوچار ہوتا ہے تو بھارت میں بھی اس کا اثر پیدا ہوتا ہے۔

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سے متعلق رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس پیش رفت نے پاکستان میں دہشت گرد حکومت کے امکان کو بڑھا وا دیا، خوف سے لے کر ایک اسٹریٹجک چیلنج تک جسے کوئی امریکی صدر نظر انداز نہیں کر سکتا۔

تمام تر خدشات کے باوجو رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پاکستان کے سیاسی و عسکری رہنماؤں نے امریکا کو یاد دہانی کرائی ہے کہ ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ ملک عسکریت پسندوں سے لڑنے کے لیے بہت مضبوط ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ ملک میں سرگرم مختلف دہشت گرد گروہوں کو بہت قریب سے جانتی ہے،پاکستانی عہدیدار اپنے امریکی ہم منصبوں کو بتاتے ہیں کہ چاہے وہ تحریک طالبان پاکستان ہو، حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ، تحریک لبیک، (وہ) ہماری مسلسل نگرانی میں ہیں۔

پاکستانی حکام کی یقین دہانی کے باوجود رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکا، پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں فکر مند ہے کہ کہیں جوہری ذخیرے غلط ہاتھوں میں چلے جائیں گے۔

واضح رہے رپورٹ کے برعکس یہ بھی ماضی میں دیکھا گیاہے کہ امریکہ و مغربی میڈیا خواہش کو خبر بنانے سے گریز نہیں کرتا، اسی میڈیا رپورٹس نے عراق میں انسانی تباہی کی متعدد بے بنیاد رپورٹس پر امریکی حکومت کو حملے پراکسا یا تھا تاہم یہ تمام خبریں غلط ثابت ہوئیں۔

Comments are closed.