پنجاب میں مختلف کارروائیوں میں8دہشتگرد گرفتار، اسلحہ وبارودی مواد برآمد

48 / 100

فوٹو: فائل

لاہور( ویب ڈیسک)پنجاب میں خصوصی کارروائیوں کے دوران 8دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیاہے جن کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہو۔

چار دہشتگرد لاہور میں کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار ہوئے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان سے ہے، دہشت گردوں کی شناخت مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔

بتایا گیاہے کہ حافظ آباد سے ممشالی خان نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا،ممشالی خان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز اکٹھے کر رہا تھا۔

گوجرانوالہ سے عبدالرحمان نامی دہشت گرد گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کلعدم تنظیم داعش سے ہے، شیخوپورہ سے کاشف محمود اور منصور نامی دہشت گرد گرفتار کئے گئے، گرفتار دہشت گرد وال چاکنگ کے زریعہ فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتے تھے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں مزید گرفتاریوں کیلئے انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں کارروائیاں کی جارہی ہیں،اور اہم مقامات کی نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔

Comments are closed.