سائنو ویک اور سائنو فارم کی مزید 1 کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

48 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)حکومت پاکستان کی خریدی گئی انسدادِ کورونا ویکسین، سائنو ویک اور سائنو فارم کی 1 کروڑ خوراک پاکستان پہنچا دی گئی۔

سائنو ویک ویکسین کی مزید 30 لاکھ اور سائنو فارم کی مزید 70 لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں، وزراتِ صحت کے حکام کے مطابق ویکسین مختلف کھیپ کی صورت میں 19 سے 21 ستمبر کے درمیان پہنچائی گئی۔

یہ ویکسین حکومت پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہے، ویکسین این ڈی ایم اے نے درآمد کی اور وزارت صحت کے حوالے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ حکام کی طرف سے بتایا گیاہے کہ یہ ویکسین صوبوں کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی کی جائے گی جب کہ اس کا ایک مقصد ویکسی نیشن مہم کو بلا تعطل جاری رکھنا بھی ہے۔

پاکستان میں سائنو فارم اور سائنو ویک سمیت دوسری تمام انسدادِ کورونا ویکسین کی ڈوزز ویکسینیشن مراکز میں موجود ہیں، شہری ویکسینیشن مراکز جا کر ویکسین لگوا رہے ہیں۔

Comments are closed.