پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید71افراد انتقال کر گئے

48 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 71 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 55 ہزار 027 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2580 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز کورونا وائرس سے مزید 71 افراد کی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ مثبت کیسز کی شرح4.68 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، 4964 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

احتیاطی تدابیراختیارکر کے اس مرض سے بچا جاسکتاہے صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں، وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Comments are closed.