نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز منسوخ کردی

53 / 100

راولپنڈی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز منسوخ کردی گئی، مہمان ٹیم نے سیریز منسوخ کرنے کا یکطرفہ طور پر فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے حکام کی طرف سے سکیورٹی الرٹ کا بتا کر سیریز منسوخ کرنے کا بتایا ہے تاہم پاکستان کی طرف سے سکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کااظہارکیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پہلا ایک روزہ میچ سے قبل ہی مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت ملی تھی جس کے بعد کیوی ٹیم کے آفیشل نے بتایا کہ انھیں اپنے ملک کی طرف سے سکیورٹی الرٹ کے تحت نہ کھیلنے کا کہا گیاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سیریز منسوخ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے نیوزی لینڈ نے سیریز منسوخ کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیاہے ۔

بتایا جاتاہے کہ سکیورٹی الرٹ کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے جس کے بعد فیصلے کااعلان کیا گیاوزیراعظم عمران خان بیرونی دورے پر ہیں۔
جاری ہے

http://

دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے آئندہ دونوں میچز اتوار اور منگل کو کھیلے جانے تھے۔ سیریز کے تینوں میچز پنڈی سٹیڈیم ،راولپنڈی میں کھیلے جانے تھے۔

اب تک کھیلے گئے تینوں ون ڈے میچز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 107 ون ڈے کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 55 میں پاکستان جبکہ 48 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

1دونوں کے درمیان ایک میچ برابر جبکہ 3 بے نتیجہ ختم ہوئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے 11 فروری 1973ء جبکہ آخری میچ 26 جون 2019ء کو ورلڈ کپ میں کھیلا گیا تھا۔

Comments are closed.