یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس افغان ایشو سے جوڑ دیا

8 / 100

فوٹو : فائل

برسلز(زمینی حقائق ڈاٹ کام) یورپی یونین نے پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس پر نظرثانی کے لیے طالبان پر ان کے اثر و رسوخ کو مدنظر رکھنے کی تجویز دے دی.

یورپی یونین کی پارلیمان میں افغانستان کی صورتحال پر ایک قراردار پیش کی گئی ہے جس میں پاکستان پر طالبان کو تحفظ دینے اور افغانستان میں طالبان عسکری مدد دینے کا الزام عائد کیا گیا.

یورپی پارلیمان میں پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ پنجشیر کے صوبے میں احمد مسعود کی قیادت میں قومی مزاحمتی محاذ نے طالبان سے مقابلہ جاری رکھا ہے.

پاکستان پر الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو سپیشل فورسز اور فضائی مدد دی ہے اس قرار داد میں یورپی پارلیمان کے خارجہ امور کی محکمے ای ای اے ایس کو کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی قیادت تک یہ پیغام پہنچائے.

پیغام یہ ہے کہ افغانستان میں سلامتی و استحکام کی ذمہ داری پاکستان پر عائد ہوتی ہے اور مستقبل میں پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس کا دوبارہ جائزہ لیتے وقت پاکستان کے طالبان پر اثر و رسوخ کو مد نظر رکھا جائے گا.

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس واپس لے لیا جائے یا نہیں،
یہ قرار داد آج 16 ستمبر کو پارلیمان میں ووٹنگ کے لیے پیش کی جائے گی.

واضح رہے کہ پاکستان بارہا افغانستان کے اندرونی مسائل میں مداخلت کی تردید کرتا رہا ہے اور یہ بھی کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک میں امن و استحکام کے لیے اقدامات کر رہا ہے.

Comments are closed.