پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش اور میچز کے شیڈول کااعلان

47 / 100

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم پانچ سال بنگلہ دیس کا دورہ کرے گی پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورے اورمیچز کے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کے دوران تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی اوریہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کے دورے میں شامل تمام ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیل جائیں گے. یہ میچز 19، 20 اور 21 نومبر کو کھیلے جانے ہیں ۔

میزبان بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلے جائے گا. یہ میچ 26 سے 30 نومبر تک جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ چار سے آٹھ دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا.

آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم ایک جیت کے ساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش نے چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز ابھی نہیں کیا ہے.

بنگلہ دیش کی ٹیم نے حال ہی میں کیوی ٹیم کو بھی شکست سے دوچار کیاہے اور ہوم گراونڈ پر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھاہے۔

 

Comments are closed.