پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، آرمی چیف

47 / 100

راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے بارڈر منیجمنٹ کی وجہ سے پاکستان کی سرحدیں اور داخلی سلامتی برقرار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے جس میں کمانڈرز نے میں عالمی، علاقائی اور ملکی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا۔

اس موقع پر کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن واستحکام کیلئے بیرونی اور اندرونی قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال پربھی غورکیا گیا،کانفرنس میں بارڈر منیجمنٹ کی صورتحال پر اطمینان کااظہار کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف خطرات کے خلاف فوج کے تعاون اور کردار کو سراہا ، انہوں نے افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کیلئے فوج کے تعاون اورکردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق آر می چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امن کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون خوشحال اور پرامن خطے کیلئے ضروری ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سینئرکشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا، انھوں نیروایتی اورغیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن واستحکام کیلئے بیرونی اور اندرونی قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے،آرمی چیف نے بھارتی ریاستی جبر اور تشدد کاسامناکرنے والے کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی بھی کیا۔

Comments are closed.