راشد لطیف نے بھی ٹیم اور اعظم خان کی سلیکشن پر سوال اٹھا دیا

47 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم پر ملک بھر میں تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور اب سابق وکٹ کیپر کپتان راشد لطیف نے بھی معین خان کے بیٹے اعظم خان کی سلیکشن پر سوال اٹھا دیاہے۔

راشد لطیف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں چیف سلیکٹر محمد وسیم سے کہا کہ اعظم خان کو کس بنیاد پر بطور وکٹ کیپر سلیکٹ کیا گیا؟، آپ نے ثابت کردیا کہ آپ کا انتخاب غلط ہے۔

محمد وسیم نے جواب میں کسی شخصیت کانام لئے بغیر کہا کہ ٹیم سلیکشن پر مکمل مشاورت کی گئی ہے، ٹی20 سکواڈ کا اعلان ٹیم پرفارمنس دیکھ کر ہی کیا گیا ہے، ہر کھلاڑی کی فٹنس کے معیار کو دیکھ کر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر کا موقف تھا کہ اگر کھلاڑیوں کی تعداد 20 کے بجائے 15 کرنی ہو تو مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں، اس وقت قومی ٹیم کیلئے محمد رضوان نمبر ون وکٹ کیپر ہیں اور اگر ضروت پڑی تو اعظم خان وکٹ کیپنگ کرلیں گے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ سلیکشن میں مڈل آرڈر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، ٹی 20 میں اعظم خان کا سٹرائیک ریٹ سب سے زیادہ ہے، ایسا ہوسکتا ہے کہ رضوان بطور کیپر، اعظم خان بطور بیٹسمین کھیلیں۔

محمد وسیم پرفارمنس اور مڈل آرڈر مضبوط کرنے کی بات کررہے ہیں جب کہ ٹیم میں جن کھلاڑیوں کو اچانک کھپایا گیاہے ان کی پرفارمنس ہے نہ ہی فٹنس ہے ، خود بابر اعظم شرجیل اور شعیب ملک کو ورلڈ کپ میں ساتھ رکھنے کی بات کرتے رہے ہیں لیکن دونوں باہر ہیں۔

عماد وسیم کو بغیر پرفارمنس دکھائے ٹیم میں شامل کیا گیاہے حالانکہ ان کی باولنگ اچھی ہے نہ بیٹنگ لیکن وہ ٹیم کا حصہ ہیں اور پاکستان میں سب سے اچھے فنشر سمجھے جانے والے شعیب ملک کو دنیا بھر میں پرفارمنس دینے کے باوجود بھی متوقع چیئرمین کو خوش کرنے کیلئے آوٹ کردیاگیا۔

سرفرازاحمد گزشتہ کچھ غیر ملکی دوروں میں ٹیم کے ساتھ رہے لیکن کھلایا کم گیا مگر اب اچانک ان پر بھی عدم اعتماد کرتے ہوئے اعظم خان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا جن کی فٹنس کا بھی ایشو ہے فیلڈنگ کا بھی اور بیٹنگ بھی متاثر کن نہیں ہے اس کے برعکس زیشان اشرف بھی اچھی چوائس تھے۔

Comments are closed.