وسیم اکرم کا 10ماہ بعد بیٹی سے ملاقات کا جذباتی منظر ، ویڈیو وائرل

سڈنی( ویب ڈیسک ) سابق کپتان قومی ٹیم و اسٹار آل راونڈر وسیم اکرم دس ماہ بعد جب آسٹریلیا میں اپنی بیٹی سے ملاقات کی دونوں کی ملاقات کے جذباتی دیدنی تھے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بیٹسمینوں کیلئے ایک عرصہ تک خوف کی علامت رہنے والے وسیم اکرم نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو 10 ماہ بعد ملاقات کے دوران کیسے گلے سے لگا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم اور بیٹی والہانہ انداز میں ملے اس دوران باپ کو دیکھ کر ان کی بیٹی کی خوشی سے چیخ نکل گئی پھروہ اپنے بابا سے لپٹ گئی جسے وسیم اکرم نے اٹھا کر گلے لگا لیا۔

اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے بیٹی کا خیال رکھنے پر اہلیہ شنیرا اکرم کا شکریہ بھی ادا کیا، شنیرا اکرم نے بھی ویڈیو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ویڈیو کے حوالے سے ماشا اللہ لکھا۔

http://

وسیم اکرم اور ان کی بیٹی کی کی جذباتی انداز میں ملاقات کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جارہی ہے اور خاص کر لوگ باپ بیٹی کے وچھوڑے کے بعد ملاقات کی گھڑی کو پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم ملیبورن میں قرنطینہ مکمل کرکے گھر پہنچے تھے اور اس سے قبل قرنطینہ میں انھوں نے اپنی مختلف تصاویر شیئر کرکے بھی دیکھنے والوں کوحیران کیا جس میں ایک تصویر میں ان کے سر کے بال بھی غائب تھے۔

0Shares

Comments are closed.