ببلی بدمعاش، شہرت کی بلندیوں پر، صبور علی کی فین فالوونگ میں ریکارڈ اضافہ

کراچی( ویب ڈیسک) پری زاد کی ، ببلی بدمعاش ، اور فطرت ڈرامے کی فاریہ صبور علی کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیاہے اور لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزدگی کے بعد صبور علی کی فین فالونگ بڑھ گئی ہے۔

صبور علی کی ڈرامہ سیریل فطرت میں شاندار اداکاری کرکے لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں میں اپنی جگہ بنائی ہے جب کہ ان دنوں ایک اور ڈرامے پری ذاد میں ان کے کردار ببلی بدمعاش کو بھی بہت پذیرائی ملی ہے۔

سجل علی کی بہن صبور علی نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے کے بعد انسٹاگرام پر موجود صبور علی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

صبور علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو تین ملین یعنی 30 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد وہ بھی سوشل میڈیا پر مقبول ترین اداکاراؤں کی فہرست

View this post on Instagram

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

میں شامل ہوگئی ہیں۔

صبور علی نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 280 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کی بہن سجل علی، بھائی اور منگیتر علی انصاری سمیت دیگر خاص دوست شامل ہیں۔

اداکارہ صبور علی جیو ٹی وی کے ڈرامہ فطرت میں اپنی شاندار پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہیں تاہم صبور علی کے ہر ڈرامے میں منفرد کردار نے ان کی شہرت میں اضافہ کیا۔

Comments are closed.