ترقی پذیر ممالک کیلئے غذائی اجناس کی قلت بڑا چیلنج ہے، عمران خان


اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے دنیا بھر کے ترقی پذیرملکوں کیلئے غذائی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے۔

چین میں منعقدہ فورم سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دنیامیں ماحولیاتی تبدیلی،غربت،غذائی عدم تحفظ کے چیلنجز ہیں، کورونا وبا نے دنیابھرمیں مسائل پیداکئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا غربت کے خاتمے کیلئے چین رول ماڈل ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجرہونے سے بچایاجاسکتاہے، ہمارے احساس پروگرام نے کوروناکے مسائل حل کرنے میں مدد دی۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں انصاف کارڈ کا بھی ذکر کیا جس کے زریعے غریب لوگوں کے صحت کے مسائل حل کرنے میں مدد ملی ہے اور اب بڑی تعداد میں لوگ مفت علاج کروا رہے ہیں جو پہلے ممکن نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں، پاکستان میں شروع کیاگیا بلین ٹری منصوبہ اس جانب اہم قدم ہے اور اب تک حکومت اس منصوبہ کے تحت ملک بھر میں ایک ارب درخت لگا چکی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے ایسے مسائل کو فوکس کیا ہے جن پر پہلے توجہ نہیں دی گئی لیکن غذائی اجناس کی کمی، ماحولیاتی آلودگی سمیت چند ایسے مسائل ہیں جن پر وسائل کے بغیر قابو پانے میں مشکلات درپیش ہیں۔

Comments are closed.