حیدر علی نے پاکستانی پرچم سر بلند کردیا، ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل


اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں اپنے ملک کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی اورگولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں فاتح حید ر علی کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

حیدر علی نے ہر کوشش میں بہتری دکھائی، تیسری باری میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں باری میں 55.26 کی تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے اور پاکستان کے نام کرلیا۔

حیدر علی کے مقابل یوکرین کے مائیکولا زابنیاک نے 52.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی جبکہ برازیل کے جو وِکٹر ٹیکزیرا ڈی سوزا نے 51.86 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

حیدر علی اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں تاہم وہ دونوں مختلف ایونٹ تھے حیدر علی نے لانگ جمپ مقابلوں میں 2008 میں چاندی اور 2016 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

حیدرعلی تین مختلف کیٹیگریز میں میڈلز لینے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے ،ٹوکیو میں وہ میڈل کی دوڑ میں پاکستان کی آخری امید تھے کیونکہ دوسری پاکستانی ایتھلیٹ انیلا عزت بیگ نااہل قرار دے دی گئی تھیں۔

دوسری طرف انھیں مبارکباد دینے والوں کاتانتا بندھ گیاہے اورحکومتی وزراء، قومی کرکٹرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستان شاندار کارکردگی پر حیدر علی کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

Comments are closed.