ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی دیگر رہنماوں کے ہمراہ ملاعمر کی قبر پر حاضری

فوٹو: سوشل میڈیا


زابل( ویب ڈیسک )طالبان کی اعلیٰ قیادت افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء مکمل ہوتے ہی اپنے بانی امیر ملا عمر کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے زابل پہنچ گئی۔

افغان میڈیا کے مطابق زابل پہنچنے والے قافلے کی قیادت طالبان کے موجودہ امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کی، اس موقع پر طالبان قیادت نے سابق امیر ملاعمر کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔

ملاعمر کی قبر پر حاضری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر زیر گردش ہیں جن کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ تصاویر افغان صوبے زابل کی ہیں جہاں اعلیٰ طالبان قیادت ملا عمر کی قبر پر حاضری دینے جارہی ہے۔

دوسری طرف طالبان رہنما عبدالحمید حماسی نے بھی تصدیق کی ہے کہ طالبان کی اعلیٰ قیادت نے اپنے بانی امیر ملاعمر کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر ان کے دلیرانہ فیصلوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

قندھار میں طالبان کی سپریم کونسل کا 3 روزہ اجلاس میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کرنے کے باوجود ان کاعلان نہیں کیا گیا اور ابھی تک افغانستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔

0Shares

Comments are closed.