امریکی ناظم الامور کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات


راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) امریکی ناظم الامور نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل ایئرپورٹ پردہشت گردحملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کیضیاع پرگہریرنج وغم کا اظہار کیا۔

اعلامیہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی ناظم الا مور سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں ہے افغانستان میں پائیدارامن واستحکام اورترقی بنیادی مقصدہیں۔

آرمی چیف نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، بات چیت میں و اضح کیا کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں، افغانستان میں پائیدارامن واستحکام اورترقی چاہتے ہیں۔

ملاقات میں امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ امریکی سفارتکار نے کابل سے انخلا آپریشن کیلئے تعاون کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ اداکیا۔

Comments are closed.