انگلش میڈیم سسٹم نے ہمیں اسلام اوراپنے کلچر سے دورکیا ، وزیراعظم


لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ انگلش میڈیم سسٹم ہمیں اسلام اوراپنے کلچر سے دورکیا یکساں تعلیمی نصاب کاآنیوالے وقت میں بہت بڑا فائدہ ہو گا انگلش میڈیم ذہنی غلامی لایاہماری تنزلی کی بڑی وجہ انگریز کا تعلیمی نظام ہے ۔

گورنر ہاؤس لاہور میں پنجاب ایجوکیشن کنونشن 2021 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت جتنا کام ہو رہاہے اتنا کسی صوبے میں نہیں ہو رہا لیکن پھر بھی لوگ تنقید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پنجاب تباہ ہو رہاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اپنے بچوں کو اپنی زبان میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی اچھی تربیت کریں اور انہیں سیرت النبیﷺ کے بارے میں بھی تعلیم دیں۔

وزیرعظم نے کہاتعلیمی نظام کی تفریق کی وجہ سے آہستہ آہستہ سرکاری تعلیمی ادارے نیچے جانا شروع ہو گئے اور ایک چھوٹا سا پرائیویٹ اسکول سسٹم اوپر چلا گیا جس نے ایک طبقہ کو ذہنی غلام بنا ڈالا اور یہ سب انگلش میڈیم ایجوکیشن کی وجہ سے ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ کوئی قوم اپنی زبان سے ہٹ کر دوسری زبان کو اپنائے۔ہمیں کرپشن کے خاتمے کیلئے ٹیکنالوجی پر توجہ دینا ہو گی۔

عمران خان نے کہا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب حکومت ڈیلیور کررہی ہے تاہم منصوبوں کی تشہیر نہ کرنے کی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ پنجاب تباہ ہوگیا ہم ماضی کے حکمرانوں کی طرف اشتہار بازی پر قومی دولت نہیں لٹا رہے۔

گزشتہ حکومتوں میں چھوٹے کام کی بڑی تشہیر ہوتی تھی اور اب بڑے کاموں کی تشہیر چھوٹی ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں تعلیم پر کسی نے زور نہیں دیا اور ملک میں شارٹ ٹرم سوچ عام رہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مینار پاکستان کا واقعہ شرمناک ہے کیونکہ عورت کی جو عزت پاکستان میں ہوتی تھی مغرب میں نہیں تھی ایسے واقعات کی وجہ بچوں کی تربیت نہ ہونا ہے ایسے واقعات نہ دین اور نہ ہمارے کلچر کا حصہ ہیں یہ ہمارے موبائل فون کے استعمال کا ایک منفی پہلو ہے۔

انھوں نے کہا کہ موبائل فون اورکمپیوٹر کے غلط استعمال کی وجہ سے جنسی جرائم بڑھ گئے ہیں مینار پاکستان واقعہ انتہائی شرمناک اور تکلیف دہ ہیمناسب تربیت نہ ہونے کے سبب نئی نسل تباہی کی طرف جا رہی ہے

Comments are closed.