مردوں کےعوامی مقامات داخلے پر پابندی کے بیان پر قائم ہوں، بختاوربھٹو

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ میں مردوں کے اکیلے عوامی مقامات میں داخلے پر پابندی کے بیان پر قائم ہوں ۔

بختاور بھٹو زرداری نے نئے بیان میں وضاحت ضرور کی ہے لیکن وہ اپنے اسی مطالبے پر قائم ہیں کہ عوامی مقامات پر مردوں کو اکیلے آنے پر پابندی ہونی چایئے ۔

بلاول بھٹو زرداری کی بہن کا کہنا ہے کہ مردوں کو بہنوں، ما بیٹیوں اور بیویوں کے بغیر اکیلے عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، ہوسکتا ہے وہ اس طرح پھر سے خواتین پر حملہ کرنے سے پہلے سوچیں گے۔

پہلے بیان میں بھی بختاور بھٹو نے مردوں کے عوامی مقامات میں داخلے پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا تھا بعض لوگوں کی طرف سے بیان پر حیرت اور مخالفت اور کچھ کے ابہام کودور کرنے کیلئے انھوں نے وضاحت کی ہے کہ وہ مردوں کے داخلے پر پابندی کے مطالبے پر ابھی بھی قائم ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو نے مزید لکھا کہ خواتین پر پے در پے بڑھتے ہوئے اس طرح کے واقعات کو روکنے کا اور کوئی بہتر آپشن نہیں۔

واضح رہے یہ مطالبہ اس پیپلزپارٹی کی قیادت کے گھر سے سامنے آیاہے اس پیپلز پارٹی کی طرف سے جسے عموماً زیادہ آزاد خیال سمجھا جاتاہے اور اس آواز کو خواتین کے تحفظ کیلئے موثر قرار دیا جارہاہے۔

Comments are closed.