اشرف غنی دھوکہ باز فریبی ہے ،کبھی اعتماد نہیں کیا، ٹرمپ


واشنگٹن( ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے اشرف غنی فریبی اور دھوکے باز شخص ہے مجھ اس پر کبھی بھی اعتماد نہیں تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں یہ بات پہلے بھی کھل کر کہہ چکاہوں کہ اشرف غنی ناقابل اعتبار شخص ہے، وہ پیسے لے کر بھاگا ہوگا اس بات میں بھی کوئی شک نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی اپنا تمام وقت امریکی سینیٹرز کی مہمان نوازی میں گزارتے تھے اور یہ بھی کہ امریکی سینیٹرز اشرف غنی کی جیب میں تھے اور یہ ایک بڑا مسئلہ تھا۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ مجھے شک ہے اشرف غنی افغانستان سے نکلتے وقت اپنے ساتھ کیش لیکر گئے ہیں، میرے شک کی وجہ اشرف غنی کا لائف اسٹائل اور اُن کی رہائش گاہیں ہیں۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ملا عبدالغنی برادر کو بتادیا تھا امریکی انخلا مشروط ہوگا، ملا برادر کو کہا تھا امریکی یا اتحادی پر حملہ ہوا تو طالبان رہنما کے گاوں پر بمباری ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ میں چاہتا تھا کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا جائے اگر ایسا ہو جاتا تو افغانستان میں آج جو کچھ ہوا ہے نہ ہوتا۔

واضح رہے امریکی اصرار کے کے باوجود اشرف غنی حکومت نے طالبان سے مزاکرات نہیں کئے تاہم جب بعد میں وہ میز پر بیٹھے تو طالبان امریکہ سے وہ سب کچھ حاصل کر چکے تھے جو وہ چاہتے تھے۔

اب کابل پر طالبان کنٹرول سبھال چکے ہیں اور اشرف غنی فرار ہو کر متحدہ عرب امارات میں پناہ لے چکے ہیں جب کہ پہلے تین دن تک ان کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں تھا کہ وہ کدھر گئے ہیں۔

Comments are closed.