اشرف غنی کے گرفتاری کے خوف سے بھاگنے کے بعدحیلے بہانے


اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق افغان صدر اشرف غنی نے ہزاروں لوگوں کو آگ اور خون میں جھونکنے کے بعد فرار کے بعد ایک انگریزی پیغام میں افغانستان سے بھاگنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ میں نے خونریزی سے بچنے کیلئے افغانستان چھوڑا ہے ۔

اشرف غنی نے طالبان کے کابل پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد ملک چھوڑنے کی سوشل میڈیا پر وجہ بتا تے ہوئے کہا میں نہیں چاہتا تھا کہ کابل میں شہریوں کا خون بہے اس لئے صدارتی محل خالی کرکے طالبان کوموقع دیا۔

واضح رہے افغان فورسز نے اشرف غنی کی حکومت کے دفاع کیلئے لڑنے کی بجائے ہتھیار ڈالنے کو ترجیح دی اسی لئے راتوں رات طالبان کو فتوحات ملیں اور اشرف غنی کو خوف تھا کہ وہ کہیں صدارتی محل میں گرفتار نہ کر لئے جائیں۔

بیان جاری کرنے سے پہلے برطانوی میڈیا نے تاجک میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی اور نائب صدر افغانستان کابل سے تاجکستان پہنچے ہیں۔

تاجک میڈیا کا کہنا تھا کہ افغان صدر اور نائب صدر تاجکستان سے کسی اور ملک روانہ ہوں گے اور اطلاع ہے کہ وہ بعد میں عمان چلے گئے ہیں، اشرف غنی طالبان کے کابل میں داخل ہوتے ہی فرار ہو گئے تھے تاہم یہ خبر میڈیا سے پوشیدہ رکھی گئی۔

Comments are closed.