ڈیرن سیمی کی پاکستان کیلئے خدمات پر سول ایوارڈ کا اعلان

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے والے ڈیرن سیمی کے لیے بھی سِول ایوارڈ کا اعلان کیاگیاہے۔

ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان کے لیے نامزد کیا گیا ہے اورپاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کیلئے سِول ایوارڈ کا اعلان کیا گیا جو کہ23مارچ کو تقریب میں دیا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کیلئے سِول ایوارڈ کا اعلان پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ایک ٹوئٹ میں انہیں مبارکباد دی ہے جس پر پاکستانی شہریوں نے بھی فیصلے کا خیر مقدم کیاہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست 2021 کو یوم آزادی کے موقع پر حسب روایت اپنے متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی ۔

ان ایوارڈز میں 3 نشان امتیاز، 2 ہلال پاکستان، 6 ہلال امتیاز، 4 ستارہ پاکستان، 3 ستارہ شجاعت، 17 ستارہ امتیاز، 39 صدارتی تمغہ رائے حسن کارکردگی، 3 ستارہ قائد اعظم، 17 تمغہ شجاعت، 31 تمغہ امتیاز اور ایک تمغہ قائد اعظم شامل ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ان ایوارڈز میں 2 ستارہ بسالت، 61 تمغہ بسالت، 42 امتیازی، اسناد، 70 چیف آف آرمی اسٹاف کمنڈیشن کارڈز، 22 ہلال امتیاز (ملٹری)، 106 ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 128 تمغہ امتیاز (ملٹری) شامل ہیں۔

0Shares

Comments are closed.