بے ساکھیوں پر چلنے والوں کی طاقت ختم ہو جاتی ہے، وزیراعظم


کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے جب بھی کوئی بے ساکھیوں پر چلتا ہے تو اس کی طاقت ختم ہو جاتی ہے، انھوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنی قوت پہچاننے کی بجائے زیادہ آسان راستہ چنا اور دوسروں پرانحصار کیا۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ درے پر کراچی پہنچے جہاں انھوں نے کراچی میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کر دیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپنی صلاحیت پر اعتماد کرنے کے سابق حکمران امداد کے راستے پر چلے گئے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ جب قومیں اپنی طاقت پہچانتی ہیں اور کچھ کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں تو پھر اللّٰہ تعالیٰ ان قوموں کو مضبوط کرتے ہیں، جو بھی نبی کریم ﷺ کے کردار پر چلے گا عظیم بن جائے گا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ ہم دوبارہ پیروں پر کھڑے ہو رہے ہیں، یہ سب ہماری کارکردگی ہے، اپنے ملک کا پیسہ بچانا ہے، منی لانڈرنگ کو فوراً روکنا ہے تاکہ پیسہ باہر نہ جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ روکنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ غیر قانونی طور پر ڈالر ملک سے باہر نہ جائیں، غریب ممالک کا مسئلہ ہے کہ ان کے کرپٹ حکمران پیسہ باہر بھیجتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جو چیزیں ہم امپورٹ کرتے ہیں انہیں ملک میں بنانا ہے، ایڈمرل امجد نیازی نے اچھا قدم اٹھایا ہے، انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں برآمدات کی بجائے درآمدات کو ترجیح دی گئی۔

انھوں نے کہا خوشی ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں، بیساکھی پر چلتے ہیں تو کمزوری آ جاتی ہے، جو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلے گی وہ عظیم بن جائے گی، اللّٰہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ پاکستان صحیح راستے پر لگ گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا ریکارڈ خسارہ کم سے کم ہوگیا ہے، ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، مجھے خوشی ہوتی ہے کہ ہم دوبارہ پیروں پر کھڑے ہو رہے ہیں، یہ سب ہماری کارکردگی ہے، اپنے ملک کا پیسہ بچانا ہے، منی لانڈرنگ کو فوراً روکنا ہے تاکہ پیسہ باہر نہ جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچے ہیں، اسلام آباد سے پہنچنے والے خصوصی طیارے میں وفاقی وزراء زبیدہ جلال اور اسد عمر بھی وزیرِ اعظم عمران کے ہمراہ تھے۔

Comments are closed.