وفاقی وزیر زرتاج گل نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں پودا لگایا

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل نے وائس چانسلرمحترمہ انیلا کمال کے ساتھ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کیمپس میں پودا لگایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر زرتاج گل کا کہنا تھا وزیراعظم کے گرین پاکستان منصوبہ سے مستقبل میں پاکستان کی آب و ہوا میں بھی خوشگوار تبدیلی آئے گی.

انھوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کی دور اندیشی ہے کہ انھوں موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر بروقت یہ مشن شروع کیا ہے جسے اب دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے.

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں شجر کاری مہم وزیراعظم پاکستان کے مشن کلین اور گرین پاکستان کے تحت 16 جولائی 2021 سے جاری ہے.

اس موقع پر پاکستان کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کے خوبصورت ہرے بھرے کیمپس کی تعریف کی.

انھوں نے بطور خاص طالبات کو اپنے گھروں میں پودے لگانے کی مہم کی ترغیب دی اور اس عمل درآمد کو بے حد سراہاوائس چانسلرمحترمہ انیلا کمال نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

Comments are closed.