اولمپک شکست،عارف حسن کا ناکامی کااعتراف، استعفیٰ دینے سے گریز


لاہور( سپورٹس ڈیسک)17سال سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی سربراہی پر براجمان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن کہتے ہیں کہ ملک میں ٹیلنٹ نکھارنے کا کوئی سسٹم نہیں ہے تاہم استعفیٰ دینے سے اب بھی گریزاں ہیں۔

اولمپک میں ایک اور شرمناک شکست پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی او اے کی صدارت پر براجمان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن نے ایک اور شکست کے بعد اعتراف کیاہے کہ ملک میں ٹیلنٹ نہیں نکھارا جاسکا ۔

ٹیلنٹ نکھارنے کی ذمہ داری پر 17سے موجود عارف حسن نے مشورہ دیا کہ گراس روٹ سیایلیٹ ٹریننگ لیول تک توجہ دینے کی ضرورت ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ وہ یہ سب کرنے کے ذمہ دار تھے اور کیوں نہیں کیاگیا۔

گفتگو کے دوران عارف حسن نے بتایا کہ 1992کے بعد سے کوئی میڈل پاکستان نہیں آیا، ملک بھر سے صرف 2 کھیلوں میں کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا، ارشدندیم کی بہت اچھی پرفارمنس رہی ہے،طلحہ طالب کا علم تھا کہ وہ بہت اچھا ویٹ لفٹر ہے۔

واضح رہے پاکستان گزشتہ29سال سے اولمپک مقابلوں میں کوئی میڈل حاصل نہیں کرسکا ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے 10 ایتھلیٹس شریک تھے تاہم سب کو ناکامی کا منہ دیکھتا پڑا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک اور اولمپک میں ناکامی پر پاکستانی عوام میں سخت اشتعال ہے اور بڑی تعداد میں لوگ پی او اے کی صدارت پر براجمان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن سے استعفیٰ کامطالبہ کررہے ہیں۔

Comments are closed.