پنجاب میں نئے تعلیمی سال سے یکساں نصاب شروع کرنے کااعلان

0 0
Read Time:57 Second


لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)حکمران جماعت تحریک انصاف نے یکساں نصاب کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا پنجاب کے وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب پر عمل درآمد کرانے کاعلان کردیا۔

پنجاب کے وزیرِ تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ابتدائی طور پر یکساں نصابِ تعلیم کا نفاذ پرائمری سطح پر کیا جا رہا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیاہے کہ یکساں نصابِ تعلیم کا اطلاق تمام سرکاری، نجی اسکول و دینی مدارس پر کیا جائے گا، اساتذہ کی تربیت کے لیے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے۔

وزیرِ تعلیم پنجاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ایک قوم ایک کتاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں،مراد راس نے یہ بھی کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار اساتذہ کی آن لائن تربیت کیلئے سسٹم بنایا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں یکساں نصاب نافذ کرنے کے حوالے سے بار بار کہتے رہے ہیں اور اب پنجاب میں صرف پرائمری تک یکساں نصاب کا تجربہ کیا جارہاہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
100 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Comments are closed.

Translate »