اداکارہ دیدار سے محبت کرتا تھا شادی نہیں ہوسکی، عبدالرزاق


لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ نرگس کی بہن اسٹیج اداکارہ ڈانسر دیدار سے سچی محبت کرنے لگے تھے، دیدار سے دوستی تھی، شادی کرنا چاہتا تھا لیکن دیدار نے اسٹیج چھوڑنے سے انکار کیا تو بریک اپ ہوگیا ۔

چھکے مارنے اور بیٹسمینوں کی پٹائی کرنے میں مشہور عبدالرزاق نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران تفصیلات بتائیں اور ڈانسر دیدار سے تعلقات کے معاملے پر کھل کر بات کی اور کرکٹ کے کئی رازوں سے بھی پردہ اٹھایا۔

عبدالرزاق نے اداکارہ دیدار سے تعلقات کے سوال پر اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میرے اداکارہ سے تعلقات رہے ہیں۔ یہ تعلقات 1999 میں استوار ہوئے تھے اور بات شادی تک بھی پہنچ گئی تھی مگر اداکارہ سے کوئی بڑے وعدے نہیں کیے تھے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے دیدار سے کہا کہ ہم شادی کرلیتے ہیں اور شادی کیلئے میرا مطالبہ تھا کہ دیدار شوبز چھوڑ دے لیکن اس نے شوبز کو خیر باد کہنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے ہمارے درمیان تعلقات ختم ہوگئے ۔

عبدالرزاق نے بتایا کہ دیدار کو شادی کرنے کیلئے شوبز چھوڑنے کے فیصلے کیلئے 6 ماہ کا وقت دیا تھا مگر بعد میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنا کیریئر نہیں چھوڑ سکتیں، اور میرا خاندان کسی شوبز شخصیت کو قبول نہیں کرتا، اس لیے ادیدار سے شادی نہ ہوسکی۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میری صلاحیتوں کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا اور متعدد مرتبہ کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ انتظامیہ کے فیصلوں کی وجہ سے ٹیم سے باہر نکالا گیا۔ ماضی میں میچ فکسنگ کی بھی پیشکش کی گئی اور میں نے پیشکش کو مسترد کر دی اور کہا ایمان نہیں بیچ سکتا۔

انٹرویوکے دوران عبدالرزاق نے بتایا کہ تقریباً ایک درجن کپتانوں کی سربراہی میں کرکٹ کھیلی اور جب یونس خان کو کپتانی کی پیشکش کی گئی تو انہیں احکامات دیے گئے کہ عبدالرزاق سمیت 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کریں مگر یونس خان نے اس آفر کو مسترد کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ یہی پیش کش بعد ازاں شعیب ملک کو کی گئی اور وہ اعلیٰ حکام کے آگے مجبور تھے، انہوں نے مجبوری کے تحت ان سمیت 5 کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کیا۔ وہ ٹیم سے نکالے جانے کے معاملے پر شعیب ملک کو قصور وار نہیں سمجھتے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم سابق آل راؤنڈر نے پاکستان کی طرف سے 265 ون ڈے ، 46 ٹیسٹ اور 32 ٹی ٹونٹی میچز میں نمائندگی کی، تاہم جب 1999ء میں جب عبد الرزاق کا کیریئر عروج پر تھا توعبدالرزاق نے دیدار سے تعلقات کی خبروں کی تردید کردی تھی۔

Comments are closed.