اشیاء کی سرکاری قیمتوں پر عمل نہ کرانیوالے افسر کیخلاف کاروائی کا حکم


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے اشیاء کی سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے متعلقہ سرکاری افسران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، اسد عمر، خسروبختیار، فرخ حبیب، وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو بنیادی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے، شیائے خوردونوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، منافع خورمافیا کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو ضروری اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی ممکن بنائی جائے ،اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنایا جائے، منافع خوروں اور مافیا کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائے،قیمتوں سے متعلق غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی ہے، پیٹرول پر سیلز ٹیکس شرح 16.4 فیصد سے کم کرکے 10.77 فیصد کردی گئی، ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے تحت حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی ہے۔

پیٹرول پر سیلز ٹیکس شرح 16.4 فیصد سے کم کرکے10.77 فیصد کردی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح برقرار رکھی گئی ہے،اسی طرح لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد اور مٹی کے تیل پر 6.70 فیصد کی شرح برقرار رہے گی۔

اب ملک میں پٹرول سستا ہونے کی امید پیدا ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی گراوٹ۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد کی زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، عالمی مارکیٹ میں کم ہوتی قیمتوں کا مثبت اثر پاکستان کی مارکیٹ پر بھی پڑے گا۔

0Shares

Comments are closed.