مسلم لیگ ن کے امیدوار کی بھارت سے مدد مانگنے کی دھمکی

فوٹو: اسکرین گریب


گوجرانوالہ( ویب ڈیسک)آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حب الوطنی کھل کر سامنے آگئی حلقہ ایل اے 35 جموں 2 (گوجرانوالہ)سے لیگی امیدوار اسماعیل گجر نے دھمکی دی کہ اگر انتظامیہ نے بات نہ سنی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ن لیگ کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر کا کہنا تھا کہ پہلے میرا انتخابی کیمپ اکھاڑا گیا،ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، اگرپرامن پولنگ چلنے دینا ہے تو ٹھیک، ورنہ ہم بھی گڑ بڑ کریں گے

گوجرانوالہ میں پولنگ کے دوران ڈپٹی کمشنرگورنمنٹ ہائی اسکول نمبر2 میں قائم پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے جہاں انہوں نے ن لیگ اور مسلم کانفرنس کے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیا۔

لیگی رہنما ایک انتخابی کیمپ اکھڑنے پر برہم تھے ،اسماعیل گجرکا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے بات نہ سُنی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے، پولیس بھی موجود تھی لیکن کسی نے کیمپ اُکھاڑنے والوں کو نہیں روکا۔

بعد میں جب انھیں بیان کی سنگینی کے بارے میں بتایا گیاتو انھوں نے وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ انتظامیہ سے مخاطب تھے، اُدھر کشمیریوں کو بھارت والے مارتے ہیں ، اِدھر یہ ہمارے کیمپ اُکھاڑ کر پھینک دیتے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی طرف سے پولنگ روم سے نکالنے پر لیگی پولنگ ایجنٹوں نے احتجاج کیا اور اس دوران ان کی ڈپٹی کمشنر سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

Comments are closed.