آئی جی کے پی کے کا سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ

مانسہرہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری کا سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بالاکوٹ مانسہرہ کے چینی کیمپ کا دورہ آرمی افسران اور چین کے ماہرین اور سٹاف سے ملاقات کی.

چینی کیمپ میں انھیں سکیورٹی و دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود، قائم مقام ڈی آئی جی ہزارہ ظہور بابر آفریدی، ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر و دیگر ضلعی پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے.

دورے کے موقع پر آئی جی پی نے آرمی افسران و چینی عہدیداروں سے بھی ملاقات کی، چینی عہدیداران نے آئی جی پی خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری کو پروجیکٹ کے حوالے سے سکیورٹی کی صورتحال اور دیگر اہم امور کی تفصیلات بتائیں۔

آئی جی پی نے چینی عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کا حامل ہے جو پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

انھوں نے کہا پاکستان کی ترقی میں چین کا کردار پاک چینی دوستی کی اعلیٰ ترین مثال ہے، پاکستان میں مقیم چائینز انجینئرز کو تحفظ فراہم کرنا حکومت اورخیبرپختونخواہ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آئی جی پی نے سکی کناری پراجیکٹ پر تعینات پاک آرمی کے افسران سے بھی میٹنگ کی، اس موقع پر بریگیڈئیر شاہد کمانڈر 340 بریگیڈ نے آئی جی پی کو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر پر ہونے والی پیش رفت، غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔

آئی جی پی نے آرمی افسران کے ہمراہ ڈیم کے مختلف سیکیورٹی پوائنٹس کا جائزہ لیا،
آئی جی پی نے اعلٰی پولیس حکام کو ہدایت دی کہ چائنیز کی سیکیورٹی کو مزید موثر اور بہتر بنائیں اور انکے ساتھ روابط کو مزید مستحکم بنایا جائے.

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس بروقت انکی مدد کرسکے اور اسکے لئے جتنے بھی انتظامات کی ضرورت ہے اور جو خامیاں ہیں ان کو جلد از جلد دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چینی ورکرز کی رہائش گاہوں انکے پروجیکٹ سائٹس کی چار دیواری اور خار دار تاروں کو مزید اونچا کیا جائے.

انھوں نے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد کو مزید بڑھایا جائےاور چائینز کے سفر کے راستوں کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کریں اور سیکیورٹی آڈٹ کے لئے ڈی آئی جی سپیشل برانچ سے مدد حاصل کی جائے۔

آئی جی پی نے چائینز عہدیداران کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، جس پر چائینز عہدیداران نے آئی جی خیبرپختونخواہ کے اس اقدام کو سراہا اور خیبرپختونخواہ پولیس کی جانب سے مہیا کردہ سیکیورٹی پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہارکیا۔

Comments are closed.