مریم نواز کا جمائمہ کو جواب،اپنے سابق شوہر کو الزام دو


اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو تنقید کا جواب دے دیا اور کہا کہ بچوں پر تنقید نا پسند ہے تو بچوں کے والد

ایک دن قبل جمائمہ نے ایک اخبار کا اداریہ ٹوئٹر پر شیئر کرایا جس میں عمران خان اور مریم نواز سے کہا گیا تھا کہ اپنے بچوں اور یہود مخالف رویے کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جمائمہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ، آپ کے بیٹوں یا آپ کی ذاتی زندگی میں قطعا کوئی دلچسپی نہیں، کیونکہ میرے پاس کرنے اور کہنے کے لئے بہتر کام ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ لیکن اگر آپ کے سابق شوہر دشمنی میں دوسروں کے گھر والوں کو گھسیٹتے ہیں تو دوسروں کے پاس بھی کہنے کے لیے نامناسب باتیں موجود ہیں، لہذا آپ صرف اپنے سابق شوہر کو ہی موردالزام ٹھہرائیں۔

اس کے ساتھ ساتھ جمائمہ نے یہ بھی کہا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پروان چڑھ رہے ہیں، میں ایک دہائی تک ایسے بہودہ جملوں کا سامنا کرتی رہی ہوں۔

میڈیا اور سیاستدانوں کی جانب سے کیے جانے والے یہود مخالف حملوں، ہر ہفتے قتل کی دھمکیوں اور میرے گھر کے باہر احتجاجی مظاہروں کے بعد میں نے 2004ء میں پاکستان چھوڑ دیا تھا۔ لیکن یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

Comments are closed.