پشاور قومی جرگہ کا واپڈا ہاوس کا گھیراؤ کرنے، تالا لگانے کا اعلان

پشاور(ویب ڈیسک)پشاور قومی جرگہ نے کل دوپہر دو بجے بجلی کی ناراوا لوڈشیڈنگ کے خلاف واپڈا ہاوس کا گھیراو کر کے واپڈا ہاوس کو تالا لگانے کا اعلان کر دیا.

قومی جرگہ کے ترجمان اور ن لیگ کے رہنما ارباب خضرحیات کے مطابق اس بات کا فیصلہ قومی جرگہ کے چیئر مین خالد ایوب کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا.

اجلاس میں سابق صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی آمان اللہ حقانی ، کاشف اعظم، عالمگیر خلیل، عاطف الرحمان ، ضیاء اللہ آفریدی ، ارباب محمد طاہر ، شبیر خلیل ، اشفاق خلیل ، مجیب الرحمان اور دیگر شریک تھے.

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پشاور کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ، سول سوسائٹی کے اراکین کل (پیر) دو بجے بجلی کی ناراوا لوڈشیڈنگ کے خلاف واپڈا ہاوس کے گیٹ کو تالہ لگائیں گے.

ارباب خضرحیات کے مطابق حکومت عوام کو کسی قسم کی ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کے لئے بے چین ہے.

انھوں نے کہا کہ پشاور کے عوام خود کو یتیم نہ سمجھیں پشاور قومی جرگہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہم نہ صرف عوام کی آواز بنیں گے بلکہ عوام کو ان کے حقوق دلاہیں گے.

اجلاس میں حاجی محمد افصل ، ظفر خٹک ، خالد گل مہمند ، یار محمد شاہین ، حبیب اللہ زاہد ، ہارون خان ، حاجی نور محمد اورنواز لالہ نے بھی شرکت کی.

Comments are closed.