انگلینڈ کے خلاف ہماری باولنگ اچھی رہی بیٹنگ نہیں چل سکی، حسن علی


لندن( ویب ڈیسک)پاکستان ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری ٹیم کو پہلے دونوں میچز ہارنے کاافسوس ہے میں نے کل کوشش کی تھی کہ جارحانہ کھیل کر انگلینڈ کو دفاعی پوزیشن پر لے آ سکوں۔

لندن میں پریس کانفرنس حسن علی کا کہنا تھا کہ میں وکٹ پر تھوڑی دیر اور رک جاتا تو صورتحال مختلف ہو جانی تھی لیکن ایسا ہوا نہیں جس کا افسوس ہے، 300 رنز آج کل کا اسکور ہے، ہم نے پھر بھی انگلینڈ کو کم اسکور پر روکا۔

حسن علی نے کہا کہ ہماری باولنگ اچھی رہی ہے لیکن بیٹنگ نہیں چل سکی، ہماری زیادہ کرکٹ ایشیا میں ہوئی، پی ایس ایل بھی یو اے ای میں کھیلی، مختلف کنڈیشنز کی وجہ سے ہماری بیٹنگ کو یہاں مشکلات پیش آئی۔

انھوں نے کہا کہ آخری میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ہمیں اس صورتحال کا بھی اندازہ نہیں تھا لیکن یہ بات مانناپڑی گی کہ ہر ملک کی اپنی کنڈیشن ہوتی ہے۔

حسن علی نے کہا کہ میں کوشش کررہا ہوں کہ صرف فاسٹ باولر ہی نہ رہوں بلکہ آل راونڈر کی حثیت سے پرفارم کرسکوں اور اس کیلئے میں اپنی بیٹنگ پر کام کررہا ہوں۔

Comments are closed.