پہلا ٹرانسجینڈر سکول ملتان میں کھولنے کا اعلان

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکومت نے پاکستان کا پہلا ٹرانسجینڈر سکول ملتان میں کھولنے کا اعلان کر دیا ہےایسے سکول دوسرے شہروں میں بھی کھولے جائیں گے.

یہ اعلان وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی طرف سے کیا گیا ہے صوبائی حکومت ملتان شہر میں "پاکستان کا پہلا ٹرانسجینڈر اسکول” کھولے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں پہلا ٹرانسجینڈر اسکول کھول رہے ہیں۔ ہم اپنے ملک میں کسی کو تعلیم سے انکار کیوں کریں گے اسی سلسلہ میں ہمارا پہلا اسکول ملتان میں کھل رہا ہے.

مراد راس نےکہا کہ حکومت نے ٹرانسجینڈر برادری کے ممبرزکو باقاعدہ اسکولوں میں داخلہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ھے کیونکہ دوسرے طلباء کے ساتھ سلوک کے بارے میں کچھ تحفظات ہیں.

اسلئیے ان کیلئے علحیدہ سکول کھول رھے ھیں مراد راس نے مزید کہا کہ باقاعدگی سے اسکولوں کے طلباء کا ٹرانسجینڈر برادری کی طرف توہین ہوسکتی ہے۔ اسی لئے ان کے لئے الگ اسکول قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ سوائے پاکستان تحریک انصاف کے کسی بھی حکومت نے ٹرانسجینڈر برادری کو تعلیم و روزگار کی فراہمی اور فلاح و بہبود کے بارے میں نہیں سوچا.

ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی انسان ہیں اور ان کے حقوق بھی نارمل لوگوں کی طرح برابر ہیں
اس طرح کے اسکولوں کی رجسٹریشن جاری ہے اور 15 جولائی تک مکمل ہوجائے گی اور اگلے مرلے میں کلاسز شروع کی جائیں گی.

Comments are closed.