افغانستان میں 31 اگست کو ہماری جنگ ختم ہو جائے گی، امریکہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں امریکی جنگ 31 اگست کو اختتام پذیر ہونے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں القاعدہ کو کمزور کرنے اور امریکہ پر مزید حملوں کو روکنے کے مقاصد حاصل کر لیےہیں.

امریکی صدر جوبائیڈن نے واشنگٹن میں واقع صدارتی محل میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 31 اگست تک افغان جنگ ختم کر کے افغانستان سے اپنی فوج کا انخلاء مکمل کر لیں گے۔

جوبائیڈن نے کہا ہم امریکہ کی طویل ترین جنگ کا خاتمہ کر رہے ہیں، میں امریکیوں کی ایک اور نسل کو افغانستان میں لڑنے کے لیے نہیں بھیجوں گا۔ امریکہ 20 سال قبل کی دنیا کو جواب دینے کے لیے بنائی گئی.

انھوں نے کہا کہ امریکہ مزید پالیسوں سے بندھا نہیں رہے گا، تاہم افغان عوام کے لیے امریکی حمایت جاری رہے گی ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف افغان عوام کا حق اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں.

امریکی صدر نے کہا کہ اب اس بات کا فیصلہ افغان عوام کریں کہ اپنے ملک کو کیسے چلانا ہے۔ افغان طالبان اس وقت فوجی لحاظ سے 2001 کے بعد کی مضبوط ترین پوزیشن پر ہیں.

جوبائیڈن نے کہا کہ پراعتماد ہیں کہ افغان فوج طالبان کا مقابلہ کرسکتی ہے، طالبان پر بھروسہ نہیں لیکن افغان فوج کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔

امریکی صدر نے افغانستان میں امریکی فوج کیلئے کام کرنے والے افغان شہریوں کو بھی امریکا منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے واضح رہے کہ افغانستان سے 90 فیصد امریکی فوج نکل چکی ہے.

Comments are closed.