نامور اداکار دلیپ کمار انتقال کر گئے

ممبئی(ویب ڈیسک) نامور بھارتی اداکار دلیپ کمار طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

دلیپ کمار کے اہلخانہ نے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر برصغیر کے ورسٹائل سینئر اداکار کے انتقال کی تصدیق کی جس کے بعد ان کے چاہنے والے اسپتال پہنچنا شروع ہو گئے۔

دلیپ کمار ایک عرصے سے بیمار تھے کبھی طبعیت بہتر ہوتی پھر علیل ہوتے رہے، بھارتی میڈیا کے مطابق 98 سالہ دلیپ کمار کو گزشتہ دنوں سانس لینے میں دشواری تھی.

یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو ممبئی کے نجی اسپتال زیر علاج تھے ڈاکٹر جلیل پالکر کے مطابق اداکار نے بدھ کو بھارتی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر انتقال کرگئے۔

مرحوم کے اہل خانہ میں سے کسی نے دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دی کہ ان کی تدفین ممبئی کے مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔

واضح رہے دلیپ کمار کے نام سے مشہوریوسف خان1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے اور ان کا آبائی گھر آج بھی پشاور میں موجود ہے۔

دلیپ کمارکو انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جب کہ انہیں پاکستانی حکومت کی طرف سے 1998 میں نشان پاکستان سے نوازا گیا۔

دلیپ کمار 1940 سے 1960 کی دہائی میں بھارتی سینما پر چھا ئے رہے، انہوں نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی مشہور فلموں میں دیوداس، سنگ دل، امر، آن، انداز، نیادور، کرما اور مغل اعظم شامل ہیں.

Comments are closed.