جے یو آئی کے تحریک انصاف کی حمایت میں تمام امیدوار دستبردار


مظفر آباد( ویب ڈیسک )جے یو آئی آزاد کشمیر نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ آزاد کشمیر میں انتخابی اتحاد اور پی ٹی آئی کی حمایت کااعلان کردیاہے۔

آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلہ میں جہاں انتخابی مہم کے دوران نئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے وہاں ایک غیر متوقع سیاسی صورتحال سامنے آئی ہے اور جے یو آئی نے اپنے تمام امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار کردیئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابت میں آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے اپنے تمام امیدواروں کو پی ٹی آئی کے حق میں بٹھانے کا اعلان کر دیا ۔

آزاد کشمیر میں متعدد سیاسی رہنما اپنی اپنی جماعتیں چھوڑ کر دیگر جماعتوں میں شامل ہونے کا اعلان کررہے ہیں، جب کہ کئی جماعتیں انتخابات میں دوسری جماعت کی حمایت کرتی نظر آرہی ہیں۔

انتخابی مہم کے دوران ہی آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کے وفد نے امیر جماعت قاضی محمود الحسن کی قیادت میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر قاضی محمود الحسن کا کہنا تھا کہ تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے، دونوں جماعتوں کے اتحاد سے ریاست میں ساز گار ماحول پیدا ہوگا اور ہم سیاسی تناو کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس نے کہاکہ جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام کا ہر حلقے میں ووٹ بینک موجود ہے، آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔

Comments are closed.