بھارتی جاسوس کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق بل سینیٹ میں پیش


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے سے متعلق بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا ، اپوزیشن نے مخالفت کی۔

عالمی عدالت انصاف نظر ثانی و غورفکر بل سینیٹ میں پیش ہونے کے بعد اپوزیشن نے بل کی مخالفت کردی ، بل بھارتی جاسوس کلبھوشن کو اپیل دینے کے حق سے متعلق ہے۔

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے بل ایوان میں پیش کیا اور ایوان کو بتایا گیاکہ بل عالمی عدالت انصاف نظرثانی و غور و فکر بل کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے پر غور کیلئے ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی طرف سے عالمی عدالت انصاف نظرثانی و غور و فکر بل کی مخالفت کے بعد بل قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے سپرد کردیا۔

Comments are closed.