آزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ کے امیدواروں کا اعلان، کچھ حلقوں پر فیصلہ نہ ہو سکا

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کے لیے
مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے بعض حلقوں پر ٹکٹوں کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

پارلیمانی بورڈ کے مطابق ایل اے 1 میر پور سے چوہدری مسعود خالد، ایل اے 2 سے مظہر انقلابی، ایل اے 3 سے چوہدری سعید، ایل اے 4 سے چوہدری رخسار ، ایل اے 5 بھمبھر سے کرنل ر یٹائرڈ وقار احمد پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

ایل اے 6 سے راجہ مقصود ، ایل اے 7 سے چوہدری طارق فاروق ، ایل اے 8 سے ذوالفقار علی، ایل اے 11 سے راجہ نصیر، ایل اے 12 سے راجہ ریاست، ایل اے 13 سے راجہ ایاز ، ایل اے 14 باغ سے راجہ افتخار ایوب، اور ایل اے 15 سے مشتاق احمد منہاس کو ٹکٹ مل گیا ۔

ایل اے 16 سے سردار امیر اکبر خان ، ایل اے 17 سے چوہدری محمد عزیز، ایل اے 18 پونچھ سے چوہدری محمد یاسین گلشن، ایل اے 19 سے سردار امیر الطاف خاں، ایل اے 20 سے عبد الرشید خاں اور ایل اے 23 سے ڈاکٹر نجیب نقی خاں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پارلیمانی بورڈ نے ایل اے 24 سے سردار فاروق احمد طاہر ، ایل اے 25 اور 26 نیلم ویلی سے شاہ غلام قادر، ایل اے 27 مظفرآباد سے نورین عارف اور ایل اے 29 مظفر آباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی کو ٹکٹ دیا.

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سمیت بعض دیگر حلقوں میں ٹکٹوں کا فیصلہ نہ ہونے کے باعث بعد میں اعلان کیا جائے گا اور موزوں امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا.

Comments are closed.