پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا آج سے آغاز ہوگا

ابوظہبی(خان افسر) آج سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 20 میچز کے لیے میلہ سجے گا اور ٹورنامنٹ کا 15 واں میچ رات کو کھیلا جائے گا، اوس اور گرمی سے بھی کھلاڑیوں کو مقابلہ کرنا پڑے گا۔

لیگ کے بقیہ میچز کے یو اے ای میں آغاز کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین ابوظبی میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

لیگ کے دوبارہ آغاز پر پاکستانیوں سمیت غیرملکی تمام کھلاڑی بھی بہت پرجوش ہیں۔آج کے میچ کے حوالے سے لاہور قلندرز کے فاسٹ بالر حارث رؤف نے کہا تیز گیند بازی کروں گا.

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حارث روف کا کہنا تھا کہ بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کی کوشش کروں گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ جیت کر لیگ کا فاتحانہ آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے التوا سے مومینٹم پر خاص فرق نہیں پڑے گا۔بین ڈنک کو زیادہ چوٹ نہیں لگی تھی وہ فٹ ہیں، ابوظبی میں میری پرفارمنس بھی اچھی رہی ہے۔

اب تک پاکستان سپر لیگ 6 کے کراچی میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے چار چار جبکہ کراچی کنگز،پشاور زلمی،ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پانچ پانچ میچ کھیل لئے تھے۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز پہلے، پشاور زلمی دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے، لاہور قلندرز چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر ہیں۔

کراچی میں 14واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 3 مارچ کو کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی.

اس کے بعد غیر ملکیوں سمیت کچھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لیگ کو ملتوی کردیا گیا تھا اور آگے گھیپ نہ ملنے کی وجہ سے جون میں ایونٹ مکمل کیا جائے گا۔

Comments are closed.