دکاندار پہلے ویکسین لگوائیں پھر دکانیں کھولیں ، وزیراعلیٰ سندھ


کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کورونا کے خلاف اقدامات پر کسی کو تکلیف ہے تو معذرت خواہ ہوں لیکن دکان کھولنے والے کو ویکسین لگوانا ہوگی۔

مراد علی شاہ نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ کراچی اتنا گنجان آباد ہے کہ اس میں ایس او پیز پر عمل درآمد ممکن نہیں،وبا موجود ہے، ہمیں احتیاط جاری رکھنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنا ہے تو تمام اساتذہ کو ویکسین لگانا ضروری ہے،کوئی دکاندار دکان کھولنا چاہتا ہے تو اسے ویکسین لگانا ہوگی، انھوں ن کہا کہ ایسا اس لئے ضروری ہے کہ ہم ویکسی نیشن نہ ہونے کی وجہ سے ریڈ لسٹ میں ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جلد صوبے میں بحالی کی طرف جائیں گے اورپابندیاں ختم ہوں گی، سب کو ویکسی نیشن کرانی چاہیے، پہلے کہہ چکا ہوں جو سرکاری ملازمین ویکسین نہیں لگائیں گے ان کی تنخواہیں روکیں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام ویکسین لگانے کے بعد بھی ایس او پیز پر عمل در آمد کریں اور حکومت کی مدد کریں تاکہ بحالی کی طرف جائیں ،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں کیسز زیادہ ہے مگر شرح کم ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز نے جس طرح کام کیا ہے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم پولیس کو بھی 75 فیصد ویکسینیٹ کرچکے ہیں مشکلات آئی ہیں لیکن اقدامات سے کورونا کی شرح بھی کم ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ ٹاسک فورس میں ہم مل کر متفقہ فیصلے کرتے ہیں، ٹاسک فورس میں پولیس رینجرز، ڈاکٹر اور سب موجود ہوتے ہیں،لوگوں کو اگر کوئی تکلیف ہو تی ہے تو اس کے لیے معذرت کرتا ہوں۔

واضح رہے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فی صدکے قریب آگئی ہے جب کہ دوسری طرف سندھ حکومت نے کورونا کے حوالے سے غلط خبروں پر سخت کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔

Comments are closed.