فضل الرحمان زرداری اور نواز شریف کیساتھ جیل جانے والے ہیں، وزیر دفاع

نوشہرہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اربوں روپے کے اثاثوں کا حساب نہ دے نواز شریف اورآصف علی زرداری کے ساتھ جیل جانے والے ہیں۔

میٹھا خیل خویشگی بالا میں یونین کونسل گنڈیری اور میرہ خویشگی پایان میں نئے فیڈر کے افتتاح کے بعد ایک جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان قوم کو بتائیں کہ ان کے پاس اربوں کروڑوں کی جائیداد کہاں سے آئی؟

پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا یومِ احتساب آچکا ہے، انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے، استعفے دے، جو چاہے کرلے، وزیر اعظم بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دینا انہتائی مضحکہ خیز ہے آج جو مہنگائی اور معاشی مسائل ہیں، ان سب کے قصور وار سابقہ حکمران ہی ہیں.

پرویز خان خٹک نے کہا ان کا یوم حساب آ چکا ہے، مولانا فضل الرحمان، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، سابق وزیر مملکت آصف علی زرداری سمیت سب چوروں کا مقدر جیل ہے اور قوم بہت جلد ان سب کو سلاخوں کے پیچھے دیکھے گی۔

مولانا فضل الرحمان پہلے نواز شریف اور آصف علی زرداری کی چوری بچانے کے لیے احتجاجی تحریک چلا رہے تھے، اب ان کے گرد گھیرا تنگ ہوا تو اب یو ٹرن لے کر کہہ رہے ہیں اداروں کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 26 مارچ کے لانگ مارچ کا اپوزیشن کے پاس کوئی جواز نہیں پھر بھی یہ لانگ مارچ کی خواہش پوری کریں ایک سال تک اسلام اباد میں رہیں ہماری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لیے سیاست کر رہی ہیں، ان کا عوامی مفاد کے ساتھ دور دور کا تعلق نہیں.

انھوں نے نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سینٹ انتخابات میں خریدو فروخت کرنے کی خواہشمند ہیں اس لیے وہ سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ پر کرانے کی مخالفت کر رہی ہیں ، ماضی میں ان دو بڑوں جماعتوں نے سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ پر کرانے کے لیے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ انتخابات جس طریقے سے بھی ہوں حکومت اپنے حصے کی مخصوص سیٹیں جیتے گی اور حکومت اپوزیشن کو خریدو فروخت کے ذریعے زیادہ سیٹیں جتنے نہیں دے گی۔

اس موقع پر قومی اسمبلی میں ڈاکٹر عمران خٹک، رکن صوبائی اسمبلی ابراہیم خان خٹک، نوشہرہ چیمبر آف کامرس کے صدر زر عالم خان، سابق ضلعی کونسلر طفہیم خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Comments are closed.