چین سے آئی کوروناویکسین پہلے ڈاکٹرز فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائیگی

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے ویکسین سائنوفارم کی پہلی کھیپ کی5 لاکھ ڈوزز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ایئرفورس کا آئی ایل 78 خصوصی طیارہ چین سے یہ ویکسین لے کر آیا ہے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے ایئرپورٹ پرویکسین وصول کی۔

ویکسین چینی وزیراعظم کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے، جو اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور طبی و غیر طبی عملے کو لگائی جائیں گی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ویکسین کے ذخیرے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ صوبوں کو ویکسین کی منتقلی کے حوالے سے بھی تمام انتظامات مکمل ہیں.

اس حوالے سے این سی او سی میں ویکسین نرو سینٹر جب کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر ویکسین کوارڈینیشن اینڈ ایڈمنسٹریشن سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس ویکسین سائنوفارم لے کر آنے کیلئے پاکستان ائیرفورس کا طیارہ گزشتہ روز بیجنگ گیا تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ہی دی جائےگی۔

انہوں نےکہا کہ این سی او سی اور صوبوں نے کورونا سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین بطور تحفہ بھجوائی ہے ، ہماری کوشش ہےکہ پہلے فرنٹ لائن ورکرز کوکوروناویکسین دیں رجسٹریشن کا آسان طریقہ کارلانےکی کوشش کررہےہیں۔

Comments are closed.