مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ، کنزیومرپرائس انڈیکس نیچے آیاہے، وزیراعظم

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مہنگائی کم کرنے کی حکومتی کوششوں کے نتائج آنے لگے ہیں اور مہنگائی کم ہو گئی ہے۔

ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی محاذ پر ایک اور اچھی خبر ہے کنزیومرپرائس انڈیکس اور مہنگائی ہمارے اقتدار میں آنےکے وقت سےکم ہوگئی۔

وزیرعظم نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کنٹرول رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی شعبے کے حوالے سے مزید اچھی خبریں آ رہی ہیں، مہنگائی میں کمی کی ہماری کوششیں بہترین نتائج لارہی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پی آئی اور بنیادی افراط زر اگست 2018 سے بھی پہلے والی سطح پر آگئے ہیں

دوسری طرف وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے، مہنگائی کی شرح آج پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے پہلے کی شرح سے کم ہے۔

جولائی 2018 پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے قبل سی پی آئی 5.8 فیصد اور کور 7.6 فیصد تھا۔ لیکن اب افراط زر5.7 فیصد اور کور 5.4 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گھی، تیل اور دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتیں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے اسی طرح بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ تو معمول بن گیا ہے.

Comments are closed.