پاکستان کپ، خیبر پختونخوا اور سینٹرل پنجاب کا فائنل آج ہو گا

فوٹو: پی سی بی

کراچی ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کپ کا فائنل میچ آج خیبرپختونخوا ور سینٹرل پنجاب کے درمیان اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ا نتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد خیبرپختونخوا نے کراچی ناردن کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی تھی اور آج کے فائنل کی فیورٹ بھی قرار دی جارہی ہے۔

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی پر ہفتہ کو ناردرن اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ پہلے مقررہ اوورز میں 303 ،303 رنز بنائے کے باعث برابر ہوا تھا جس کا فیصلہ سپر اوورز میں ہوا اور عمران خان سینئر کی عمدہ بولنگ نے خیبرپختونخوا کو فائنل میں پہنچا دیا۔

اس سے قبل نادرن کے کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، حماد اعظم 94، حیدر علی 65 اور روحیل نذیر 57 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔نادرن نے مقررہ 50 اوورز میں8 وکٹ پر 303 رنز بنائے۔

خیبرپختونخوا کی طرف سے محمد وسیم اور آصف آفریدی نے 2،2 جبکہ عمران خان، افتخار احمد اور خالد عثمان نے 1،1 کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔ کے پی نے مقررہ اوورز میں 303 رنز ہی بنائے،صاحبزادہ فرحان اور مصدق احمد کے درمیان 127رنز کی شراکت ہوئی۔

مصدق احمد کے 62 رنز جب کہ صاحبزادہ فرحان نے 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 132 رنز کی اننگز کھیلی تاہم اور کوئی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔

خیبرپختونخوا نے سپر اوور میں کراچی ناردرن کو جیت کے لیے 16 رنز کا ہدف دیا لیکن عمران خان سینئر نے عمدہ بولنگ کی اور صرف2 رنز پر 2 وکٹیں اپنے نام کرلیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.